(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے دس اضلاع میں جنگلات کی کٹائی پر مکمل پابندی لگادی گئی۔ جس علاقہ میں جنگل کی کٹائی ہوئی تو علاقہ کے فارسٹ گارڈ کو فوری طور پر برخاست کیا جائیگا اور فارسٹر اور ڈویژنل فارسٹ آفیسر کے خلاف تحقیات کی جائیگی۔ اس بات کا فیصلہ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اقبال حسین باچا کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ جنگلات کے چیف کنزرویٹر، تمام اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور تمام ڈویژنل فارسٹ آفیسرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے آن لائن شرکت کی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے سوات اور دیگر اضلاع میں جنگلات کی کٹائی پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس کے بعد جس علاقہ میں درختوں کی کٹائی ہوگی تو متعلقہ اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔
Swat
