مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) ریاست سوات کے سو سال مکمل ہونے پر سوات میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ ہفتہ کو خپل کور فاؤندیشن میں سواستو آرٹ اینڈ کلچرل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ’’ریاست سوات کے سو سال ‘‘ کے موضوع پر سمینار کا اہتمام کیا گیا۔ سمینار سے اپنے خطاب میں ایسوسی ایشن کے صدر عثمان اولس یار، والئی سوات کے پوتے شہزادہ شہریار امیر زیب، سابق جسٹس شیر محمد خان اور دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاست سوات ایک اعلیٰ ریاست تھی جس میں سب لوگوں کو یکساں حقوق فراہم تھے۔ انصاف ، صحت اور تعلیم سب کچھ مفت اور عام تھا۔ اس لئے ریاست کے لوگ خوشحال تھے اور ریاست میں قانونی عملداری کی وجہ سے جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر تھی۔
