Swat

ایم ایم اے مردہ گھوڑا ہے، مولانا اسرائیل

مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام جمعیت علمائے اسلام (س) صوبہ خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری مولانا اسرائیل نے کہا ہے کہ ایم ایم اے مردہ گھوڑا ہے۔ ایم ایم اے کی بحالی مردے گھوڑے میں روح ڈالنے کے مترادف ہے۔ تحریک انصاف اور جے یوآئی (س) میں انتخابی اتحاد دونوں جماعتوں کی سوچ میں ہم آہنگی کاثبوت ہے۔ عمران خان کو یہودی لابی کاایجنٹ کہنے والے قوم کوبتائیں کہ انہوں نے ایم ایم اے دورحکومت میں کون سے اسلامی دفعات نافذ کروائے۔ تحریک انصاف نے اپنے د ورحکومت میں 20 اسلامی دفعات نافذ کروائے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے دورۂ سوات کے موقع پراخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ جے یوآئی (س) سوات کے رہنما مفتی رشیداحمد بھی ساتھ موجود تھے

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔