Swat

متوازی تنظیم 7دنوں کے اندر اندر ختم کی جائے، سوات پریس کلب

مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام سوات پریس کلب اور سوات یونین آف جرنلسٹس کا پہلا باضابطہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ایک گروپ کی جانب سے نومنتخب کابینہ کے خلاف بیان بازی کی مذمت کی گئی اورانہیں 7دن کے اندر اندر اپنی متوازی تنظیم ختم کرنے کا نوٹس جاری کردیا گیا۔ اجلاس میں سوات پریس کلب کے چیئرمین سیدشہاب الدین، وائس چیئرمین شوکت علی اور جنرل سیکرٹری سعید الرحمن کے علاوہ سینئر صحافیوں غفور خان عادل، فیاض ظفر، قاسم یوسفزئی، انورانجم اور شاہ اسدعلی سمیت کابینہ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس بات کی وضاحت کی گئی کہ سوات پریس کلب اور سوات یونین آف جرنلسٹس کی کابینہ ایک تحریری معاہدہ کے تحت عمل میں آئی ہے جبکہ مخالف گروپ کی جانب سے معاہدہ کی خلاف ورزی کرکے متوازی تنظیم بنائی گئی ہے جنہیں سات روز کا نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سوات پریس کلب کی عمارت پر قبضہ ختم کیا جائے۔ اجلاس میں نوٹس پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں عدالت سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔