Swat

اینٹی کرپشن نگینہ خان اور ان کے شوہر کی تحقیقات کرے

مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحریک انصاف کی خاتون ایم پی اے نگینہ خان کے سگے بھائی محمد ایان خان نے الزام لگایا ہے کہ اُن کی بہن اپنے شوہر کے ذریعے کرپشن کرکے اثاثے بنا رہی اور محکمہ انٹی کرپشن کو چاہیے کہ وہ نگینہ خان اور اُن کے شوہر کے خلاف تحقیقات کریں۔ بریکوٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عبد الخالق نامی شخص جو کہ میرا بہنوئی ہے، ان کے اثاثوں کی چھان بین کی جائے۔انہوں نے کہا کہ جب میں نے اپنی بہن کی کرپشن کے خلاف آواز اٹھائی، تو اب وہ اور اُن کا شوہر مجھے اپنے پولیس سکواڈ کے ذریعے ہراساں کررہے ہیں۔ بار بار مجھ پر تشدد کرکے مجھے گھر سے بھی نکال دیا گیا ہے جو لوگ اپنے گھر میں انصاف نہیں دے سکتے، وہ عوام کو کیا انصاف دیں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔