Swat

کنزیومر عدالت ملاکنڈ ڈویژن، سوئی گیس کے ایم ڈی پر برہم

مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) کنزیومر عدالت ملاکنڈ ڈویژن کے جج نے محکمہ سوئی گیس کے ایم ڈی پاکستان امجد لطیف اور جی ایم کے پی ارباب ثاقب کی عدالت میں پیش نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں افراد کو آخری موقع دیتے ہوئے 9جنوری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔ سوات میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر مقدمہ کے دوران انہوں نے محکمہ کے پیش ہونے والے اہلکاروں کی سرزنش کی اور حکم دیا کہ 9جنوری تک سوات میں گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کو ختم کرکے مکمل ریکارڈ کے ساتھ ایم ڈی اور جی ایم کو پیش کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں