مٹہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل مٹہ پولیس نے مٹہ کے علاقہ گورڑہ میں دیسی شراب کی بھٹی پر چھاپہ مار کر110 لیٹر شراب اور آلاتِ کشیدہ کاری برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ ڈی پی او سوات کی ہدایت پر خفیہ اطلاع پر ارکوٹ پولیس نے وحید اللہ کے ٹھکانے پر چھاپہ مار کر دیسی شراب کی بھٹی سے شراب اور سامان برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کردیا ۔
