Swat

سیلٹ بلٹ نہ باندھنے پر پہلی بار ڈرائیور چالان

مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات پولیس کی جانب سے مینگورہ شہر میں جاری مہذب شہری منظم ٹریفک کی مہم کے آغاز پرشاہدرہ چوک میں ٹریفک وارڈن نے پولیس وین کے ڈرائیور کو بیلٹ نہ باندھنے پر اس کا چالان کردیا۔اس سے 200روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا۔اس حوالے سے ڈی پی او سوات واحد محمود نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس اہلکاروں سے چالان کا آغاز کرنے کا مقصدعوام کو یہ پیغام دینا ہے کہ قانون سب کے لئے برابر ہے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر کسی کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ مہذب شہری منظم ٹریفک کی مہم تین ماہ تک جاری رہے گی۔ اس دوران عوام کو ٹریفک قوانین پر عملدر آمد کی اپیل کی جائے گی جس کے بعد خلف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں