Swat

نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے دیا گیا دورانیہ ختم

مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے 31دسمبر2017ء کی تاریخ مقرر کی گئی تھی جو ختم ہوگئی۔ اس دوران سوات ،دیر ،بونیر ،شانگلہ ،چترال اور ملاکنڈ ایجنسی میں اب تک کی معلومات کے مطابق 1لاکھ سے زائد گاڑیوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے، تاہم اب علاقے میں ہزاروں کی تعداد میں ایسی گاڑیاں موجود ہیں جو تاحال رجسٹرڈ نہیں ہوسکی ہیں۔ انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق اب اگلے مرحلے میں بھاری جرمانہ کے ساتھ این سی پی گاڑیوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا جس کے لئے ٹائم فریم کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں