میاند م کالام مالم جبہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے بالائی علاقوں میں برفباری سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ،وادی میاند م ،کالام اور مالم جبہ میں رات گئے برفباری کے بعد ہرسوں سفیدی پھیل گئی ہے جس کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد نے ان علاقوں کا رخ کرلیا ہے اور حسین مناظر کے خوب مزے لوٹ رہے ہیں برفباری کے بعد سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اور مقامی افراد گھروں میں محصور ہوگئے ہیں مینگورہ شہر سمیت دیگر علاقوں میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے
