Swat

جہانزیب کالج، شعبۂ تاریخ میں یک روزہ سیمینار

(مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام)  ’’د سوات د پختو ادب تہذیبی او ثقافتی مطالعہ‘‘ کے عنوان سے جہانزیب کالج کے ہسٹری ڈیپارٹمنٹ میں یک روزہ سیمینار سے کا اہتمام کیا گیا۔ سیمینار سے ڈاکٹر محمد علی دینا خیل نے ضلع سوات میں پختو ادب کے تہذیبی اور ثقافتی مطالعہ پر مفصل روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر محمد علی دینا خیل نے ایک گھنٹہ کے خطاب میں پختو دور سے لے کر سال 2012ء تک پشتو ادب کے پروان چڑھنے کے عمل کو بیان کیا۔ اس کے بعد ہال میں موجود طلبہ نے سوالات پوچھے جن کے جوابات دئیے گئے۔ آخر میں ہسٹری ڈیپارٹمنٹ جہانزیب کالج ڈاکٹر سلطان روم نے اختتامی کلمات کے ساتھ ڈاکٹر محمد علی دینا خیل اور آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔