Swat

جرگہ سسٹم پختون روایات کا ایک منظم حصہ ہے، ڈی پی او واحد محمود

مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام ضلعی پولیس سربراہ واحد محمود نے کہاہے کہ جرگہ سسٹم پختون روایات کا ایک منظم حصہ ہے جس کی اِفادیت اوردور رس نتائج کوانٹر نیشنل فورم پر بھی تسلیم کیا گیا ہے۔ اسی جرگہ سسٹم اور پختون روایات کو مد نظر رکھ کر ترجیحی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے عوام الناس کو درپیش ان کے معمولی مسئلے مسائل اور سماجی نوعیت کے پیچیدہ الجھنوں کے فوری حل کے بارے میں انہیں میں سے تعلیم یافتہ اور اعلیٰ اوصاف کے حامل افراد کو قانونی تحفظ فراہم کرتے ہوئے قانون اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کرڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مینگورہ پولیس اسٹیشن میں دی آر سی کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں