Swat

منگلور ہائی سکول زمین تنازعہ، عمائدین کی ڈی سی سوات سے ملاقات

مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) منگلور ہائی سکول کی زمین کے تنازعہ کے حل کے لئے علاقہ مشران نے ایم پی اے عزیز اللہ گران اور تحصیل ناظم مینگورہ اکرام خان کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقہ مشران نے ڈی سی کو بتایا کہ منگلور قوم نے اپنی زمین گورنمنٹ ہائی سکول منگلور کو مفت گراونڈ کے لئے دی تھی۔ اب اس زمین پر ایکسلشیر کالج نے قبضہ کیا ہے۔ زمین کالج سے لیکر واپس سکول کو دی جائے جس پر ڈپٹی کمشنر نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ اس بارے میں مکمل تحقیقات کرکے علاقہ مشران کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔