Swat

لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے کالام روڈ 11گھنٹے بند رہی

بحرین(باخبر سوات ڈاٹ کام) بحرین کے قریب گانگا کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کالام روڈ 11 گھنٹے تک ٹریفک کے لئے بند رہی۔ گذشتہ رات بحرین بازار سے دو کلومیٹر آگے خستہ حال کالام روڈ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہوگئی تھی جس کی وجہ سے روڈ کے دونوں اطراف کئی کلومیٹر تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں۔ انتظامیہ اور مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے 11گھنٹے جدوجہد کے بعد روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا جس کے بعد ٹریفک بحال ہوگئی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔