مٹہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) پاک فوج کے حوالدار کو قتل کرنے والے روپوش شدت پسند کو نو سال بعد سی ٹی ڈی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق اُن کو اطلاع ملی تھی کہ روپوش شدت پسند محمد خان ولد پائندہ مند سکنہ شور تحصیل مٹہ علاقہ میں موجود ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے دیگر شدت پسندوں کے ساتھ مل کر 2009ء میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا تھا جس میں پاک فوج کا حوالدار عباس رضا شہید ہوا تھا
Swat
