منگلور (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ منگلور کے نواحی گاؤں کس شنگرئی میں فرنیچر کی فیکٹری میں خوفناگ آتشزدگی سے 38 لاکھ روپے کا فرنیچر اور دیگر سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ جمعہ گل ولد محمود کی فرنیچر فیکٹری میں بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی جس نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس دوران فیکٹری میں مؤجد فرنیچر اور دیار کی قیمتی لکڑی جن کی مالیت 38 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے، جل کر راکھ ہوگئی
Swat
