Swat

ضلعی انتظامیہ کا والی بال ٹورنامنٹ، پی ایم آر چھاگئی

مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری محکموں کے درمیان کھیلے جانے والے والی بال ٹورنامنٹ میں پی ایم آر یو نے سوات لیویز کو ہرا کر فائنل جیت لیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق تھے۔ ڈی سی سوات نے کامیاب ٹیم اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے لئے ضلعی انتظامیہ کی کاوشیں جاری رہیں گی اور کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات مہیا کی جائیں گی

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں