Swat

غیر قانونی رکشہ ڈرائیوروں نے پولیس کی پکڑ دھکڑ کا توڑ نکال لیا

مینگورہ (بیورو رپورٹ) مینگورہ شہر میں غیر قانونی رکشوں کے ڈرائیوروں نے ٹریفک پولیس کی پکڑ دھکڑ اور جرمانوں سے بچنے کے لئے اپنی رکشوں پر پولیس افسران کی تصاویر والے فلیکس اپنی رکشوں پر لگا دیئے۔ انتظامیہ نے گذشتہ روز ٹریفک پولیس کو ہدایت کی تھی کہ وہ غیر قانونی رکشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کریں جس کے بعد بغیر نمبر پلیٹ اور غیر قانونی بیشتر رکشوں کے ڈرائیوروں نے ضلع کے اعلیٰ پولیس افسران کی تصاویر والے فلیکس اپنی رکشوں پر لگادیے ہیں۔ اب خدشہ ہے کہ اس کے بعد پولیس اہلکار اُن کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے۔ اس طرح غیر قانونی رکشہ ڈرائیوروں کی کوشش ہے کہ وہ اپنے آپ کو قانونی کارروائی سے بچنے سے محفوظ کریں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔