Swat

نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن، تاریخ میں توسیع کردی گئی

مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) ملاکنڈ ڈویژن میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی عارضی کمپوٹرائزڈ رجسٹریشن کے لئے تاریخ میں 28فروری تک توسیع کردی گئی۔ شہر میں تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک جام کے مسئلے کے خاتمے کے لئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام کی صدارت میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں آر پی او ملاکنڈ ڈویژن اختر علی شاہ، ڈپٹی کمشنر سوات، ڈی پی او سوات، تحصیل ناظم اور دیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ٹریفک پولیس کو ہدایت کی گئی کہ وہ شہر میں غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ رکشوں اور گاڑیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کریں۔ سوات میں ٹریفک کے رش کو کم کرنے کے لئے رجسٹرڈ رکشوں کو دو شفٹوں میں تقسیم کیا جائے۔ اجلاس میں کمشنر نے ہدایت کی کہ جلد از جلد سبزی منڈی اور جنرل بس سٹینڈ کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے، تاکہ شہر پر ٹریفک کا دباؤ کم ہوسکے

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں