Swat

الخدمت سوات، ارفن کیئر پروگرام کے تحت یتیم بچوں میں ملبوسات تقسیم

مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سوات نے 146146ارفن کیئر پروگرام 145145 کے تحت یتیم بچوں کو موسم سرما کے لئے گرم ملبوسات مہیا کر دئیے۔ اس سلسلے میں الخدمت اسلامی میں ایک تقریب کے دوران فاؤنڈیشن کے صدر آفتاب احمد یوسف زئی اور جماعت اسلامی سوات کے نائب امیر نوید خان نے یتیم بچوں میں موسم سرما کے ملبوسات تقسیم کئے۔ دوسری جانب الخدمت فاؤنڈیشن کے سال نو سیشن کے لئے عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا جس میں کفایت اللہ سنیئر نائب صدر، محمد رشید عرف ٹنڈیل، ڈاکٹر اختر منیر، حمید کالامی، ڈاکٹر فرمان علی اورمراد نائب صدور،عبدالرحمان رشید جنرل سیکرٹری، انجینئر امجد ڈپٹی جنرل سیکرٹری، اکرام منیر فنانس سیکرٹری اور خواجہ نوید کو ارفن کیئر کا انچارج مقرر کیا گیا

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں