مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات پولیس نے ڈڈھرہ اور لنڈاکے میں ناکوں کے دوران منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تحصیل کبل کے علاقہ ڈڈھرہ میں ایک اطلاع پر اے ایس آئی سلیم خان نے ناکہ بندی کے دوران موٹر سائیکل سے ڈھائی کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم غنی شاہ سکنہ باڑہ پشاور کو گرفتار کرلیا۔ تحصیل بریکوٹ کے علاقہ لنڈاکے میں پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ملزم عادل سکنہ مردان سے 15گرام آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا
