خوازہ خیلہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ شیخا فقیرہ میں رشتہ کے تنازعہ پر ملزم نے فائرنگ کرکے اپنی رشتہ دار خاتون کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عبداللہ ولد فرید نے اتوار کو عبدالودود کے گھر جاکر ان کی 47 سالہ اہلیہ مسماۃ جان صبا پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کردیا۔ وجۂ قتل رشتہ کا تنازعہ بتائی جا رہی ہے
Swat
