Swat

جہانزیب کالج کے ہاسٹل طلبہ نے دھمال ڈال دیا

مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) گورنمنٹ جہانزیب کالج کے مینگورہ ہاسٹل کے طلبہ نے ہاسٹل کی بجلی خرابی کے خلاف احتجاج کیا اور سیدو شریف، مینگورہ روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کیا۔ گذشتہ شام طلبہ نے ہاسٹل کے سامنے نکل کر کچہری چوک میں سیدو، مینگورہ روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا جس کی وجہ سے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ ہاسٹل کی بجلی خراب ہے اور پیسکو والے بجلی ٹھیک کرانے نہیں آرہے۔ بعد میں پولیس کے ساتھ مذاکرات کے بعد طلبہ نے احتجاج ختم کرکے روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں