مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) صوبائی بار کونسل کی اپیل پرسوات کے وکلا نے بھی قصور میں معصوم بچی زینب کے قتل کے خلاف عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔ وکلا نے پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ، ڈسرکٹ کورٹس اور تمام تحصیل کورٹس میں عدالتوں سے بائیکاٹ کیا جس کی وجہ سے عدالتوں میں تواریخ پیشی تبدیل کی گئیں۔ اس طرح پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی نشاط چوک میں ا حتجاجی مظاہرہ کیا۔ پارٹی نے پنجاب پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنمائوں شمشیر علی خان ایڈووکیٹ، اقبال حسین بالے، اختر حسین، ضلعی کونسلر امیر زیب شہریار اور دیگر مقررین نے کہاکہ قصور کا واقعہ پہلاواقعہ نہیں۔ اس سے قبل بھی اس طرح کے دلخراش واقعات رونما ہوئے ہیں لیکن ابھی تک حکومت اور پولیس نے ملزمان تک رسائی حاصل نہیں کی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ زینب کے سفاک قاتل کو گرفتار کرکے اسے کھلے عام پھانسی دے کر نشانِ عبرت بنایا جائے
