Swat

ڈی سی سوات کے دفتر سے آٹومیٹک اسلحہ بارے حکم نامہ جاری

مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام)  ڈپٹی کمشنر سوات کے دفتر سے جاری شدہ حکم نامہ کے مطابق جس شہری کے پاس آٹومیٹک اسلحہ موجود ہو وہ حکومت کی ہدایت کے مطابق مورخہ 31جنوری 2018ء سے پہلے پہلے ڈپٹی کمشنر سوات کے دفتر کے منتخب کردہ اسلحہ مرمت کاریگر ان جہانزیب اسلحہ ڈیلر/اسلحہ مرمت کاریگر نیوروڈ مینگورہ سوات، زیارت گل اسلحہ مرمت کاریگر مین بازار مینگورہ سوات، گل احمد اینڈ بردرز اسلحہ ڈیلر خوازہ خیلہ سوات سے رابطہ کریں، تاکہ اس کو سیمی آٹومیٹیک میں تبدیل کیا جائے۔ علاوہ ازیں اگر کوئی شخص اسلحہ کو ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں جمع کرنا چاہتا ہے، تو اسی صورت میں صوبائی حکومت کی ہدایت کے مطابق آٹومیٹیک رائفل کی 50 ہزار اور آٹو میٹیک پستول کی 20ہزار روپے ادائیگی کی جائے گی

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔