Swat

عمران نے پختون مینڈیٹ کا مذاق اڑایا ہے، امیر حیدر ہوتی

مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اورسابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کہاہے کہ نواز شریف بار بار سواتی عوام کے ساتھ موٹروے کا وعدہ کرکے بھول جاتے ہیں۔عمران خان نے تخت لاہور کے لیے پختونوں کے دیئے ہوئے مینڈیٹ کا مذاق اڑایاہے۔ خیبر پختونخوا میں گذشتہ 61 سال میں 9 جبکہ عوامی نیشنل پارٹی نے 5 سال میں 10 یونی ورسٹیاں بنائیں۔ پی ٹی آئی نے صوبے میں کرپشن کے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانیار سوات میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اے این پی سوات کے صدر شیرشاہ خان، جنرل سیکرٹری رحمت علی خان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے بلدیاتی نمائندوں سمیت کئی افراد نے سیکڑوں ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ امیر حیدر خان ہوتی نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کی بلین ٹری کی کتاب کرپشن سے بھری پڑی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن کے خاتمے کا واویلا کرنے والوں نے خود صوبے میں احتساب عدالت کو تالے لگوائے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی ناک کے نیچے صوبے میں ترقیاتی کاموں میں ریکارڈ کرپشن ہورہی ہے

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔