Swat

بارش اور برف باری کے بعد موسم مزید سرد

مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں بارش اور برف باری کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا۔ بدھ کی صبح سے ملم جبہ، میاندم، کالام اور دیگر بالائی علاقوں میں وقفے وفقے سے بارف باری کا سلسلہ شروع ہوا جو شام گئے تک جاری رہا۔ مینگورہ شہر اور سوات کے بیشتر علاقوں میں صبح سے لیکر شام تک وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ بھی جاری رہا جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعرات کو مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔ برف باری دیکھنے کے لئے ملم جبہ، میاندم اور کالام میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں