Swat

مہذب شہری منظم ٹریفک کے دور رس نتائج برآمد ہورہے ہیں، ڈی پی او سوات

مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈی پی او سوات کیپٹن (ر) واحد محمود نے کہاہے کہ سوات میں ٹریفک وارڈن کے 500 اہلکاروں کی بھرتی جلدی ہوجائے گی جس کے بعد ٹریفک نظام کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ٹریفک نظام کو رواں دواں رکھنے کے لئے مہذب شہری منظم ٹریفک کے دور رس نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ ڈرائیونگ لائسنس کا حصول آسان بنانے کے ساتھ ساتھ پولیس ڈرائیورنگ ٹریننگ اسکول قائم کردیا گیا ہے۔ علاقے میں آئس نشہ کی روک تھام کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہے ہیں۔ علاقے میں تجاوزات ہٹانے کے لئے تاجروں سے اپیل کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر گل کدہ میں سوات پریس کلب و یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں سے ایک ملاقات میں کی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔