مٹہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ شیر پلم میں سوزوکی پک اَپ بے قابو ہو کر الٹنے سے 3خواتین زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور صنب گل سکنہ شکردرہ سے گاڑی بے قابوہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین خواتین مسماۃ (ز) زوجہ صالح محمد، مسماۃ (ق) زوجہ ممتازغنی اور مسماۃ (ج) زوجہ وزیر ساکنان شکردرہ زخمی ہوئی ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے مٹہ کے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے
Swat