Swat

ڈی سی سوات کا بیوٹیفکیشن پراجیکٹ تحت جاری منصوبوں کا معائنہ

مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق نے ایک ارب روپے سے زائد ڈویژنل ہیڈکوارٹر بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کے تحت جاری مختلف منصوبوں کا معائنہ کیا۔ اے سی بابوزئی شہاب خان اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔انھوں نے زیر تعمیر جنرل بس سٹینڈمینگورہ ، سبزی منڈی، ودودیہ ہا ل ،سیدو میڈیکل کالج کی ، مرغزار خوڑ کے کناروں حفاظتی پشتوں کی تعمیر اور لیڈیز پارک کالج کالونی کے تعمیر اتی کام کا معائنہ کیا۔ ڈی سی سوات نے متعلقہ محکموں کے اہلکاروں اورٹھیکیدار وں کو ہدایت کی کہ کام میں وقت اور معیار کا خاص خیال رکھا جائے اور اردگر د کی آبادی کے لوگوں کی بنیادی سہولیات میں کم سے کم خلل ڈالا جائے۔انھوں نے ہدایت کی کہ تعمیر اتی کام میں ماحول اور علاقائی کلچر کا بھی خیال رکھا جائے

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں