مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے محلہ رحمان آباد میں آگ لگنے سے میاں بیوی جھلس کر زخمی ہوگئے۔ جاوید ولد زرین اپنی اہلیہ کے ساتھ کمرے میں گیس سلنڈر کے سامنے بیٹھے تھے کہ اس دوران اُن کی اہلیہ پٹرول کسی چیز میں ڈال رہی تھی۔ پٹرول سے گیس چولہے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دونوں جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا
Swat