مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) سابق صوبائی وزیر اور عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری واجد علی خان نے کہا ہے کہ کراچی میں بے گناہ لوگوں کو قتل کرنا روز کا معمول بن چکا ہے۔ نقیب اللہ محسود کے قتل میں ملوث راؤ انوار کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ انکوائری میں نقیب اللہ محسود کو بے گناہ ثابت کیا گیا ہے۔ پختونوں کے خلاف کارروائی تنگ نظری کا نتیجہ ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایک بے گناہ پختون نوجوان کا قانون کے محافظ کے ہاتھوں قتل ہونا پوری انسانیت کو قتل کرنے کے مترادف ہے
