Swat

غلبۂ اسلام کانفرنس پختونخوا میں سیاسی رُخ تبدیل کرے گا، مفتی کفایت اللہ

مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) جمعیت علمائے اسلام صوبہ خیبرپختونخوا کے قائم مقام امیرمفتی کفایت اللہ نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں متحدہ مجلس عمل کوکامیابی حاصل ہوگی۔ لوگوں نے ایم ایم اے کی بحالی پراطمینان کااظہار کیاہے۔ ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے باصلاحیت امیدواروں کو نامزدکیاجارہاہے۔ متحدہ مجلس عمل کے امیدوار روشنی کی کرن ہیں۔ غلبۂ اسلام کانفرنس صوبہ خیبرپختونخوا میں سیاسی رُخ تبدیل کرے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جے یوآئی کے مرکزی دفتر امانکوٹ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجتماع سے ضلعی امیرقاری محمود، صوبائی قائدین مولاناراحت حسین، محمداسحاق زاہد، مولانا عین الدین شاکر مولانا عبدالواحد اور حافظ فضل معبود نے بھی خطاب کیا

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔