Swat

پی پی پی کے صوبائی صدر ہمایون خان 28جنوری کو سوات کا دورہ کریں گے

مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر ہمایون خان 28جنوری کو سوات کا دورہ کریں گے۔ پارٹی کے ضلعی ترجمان مختار رضا خان کے مطابق صوبائی صدر کے دورہ کے انتظامات کے سلسلے میں پارٹی کے ضلعی صدر عرفان چٹان کی صدارت کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی صدر کے دورۂ سوات کو کامیاب بنایا جائے گا جس کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں