کبل(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے کبل میں نادرا آفس میں مسلسل جنریٹر کی خرابی کے خلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ چکدرہ کبل روڈ کو ہرقسم کے ٹریفک کے لئے بلاک کردیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کبل اسرار احمد نے موقع پر پہنچ کر نا درا حکام کے ساتھ رابطہ کیا جنہوں نے چار دن کے اندر مسئلہ حل کر نے کی یقین دہا نی کرائی۔
Swat
