مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ مکان باغ میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس اہلکار کو ٹکر ماردی۔ گذشتہ روز نوید نامی موٹر سائیکل سوار نے تیز رفتاری کے باعث مکان باغ میں ڈیوٹی پر مامورپولیس اہلکار ایوب گل سکنہ پانڑ کو ٹکر ماری، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں بعد میں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے
Swat