مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے تھانہ کبل میں کھلی کچہری،عوام نے مسائل کے انبار لگادئے۔ پولیس سے گلے شکوے بھی کئے گئے اوراہلکاروں پر الزامات کی بو چھا ڑ کی گئی۔ ڈی ایس پی کبل مراد خان اور ایس ایچ او کبل شیرعلی خان نے شرکت کی کھلی کچہری میں ضلعی کونسلر حمید خان ،تحصیل کونسلر سردار علی خان ،تحصیل کونسلر محمد زادہ ،بخت محمد خان ،نادرخان ،اکبر حسین ،رسول خان نے کہاکہ پولیس اہلکار اپنی کار کر دگی ظا ہر کرنے کے لئے بے گناہ لو گوں کے خلاف منشیات فروشی کے پرچے کاٹ رہے ہیں۔ پولیس منشیات ڈیلروں کو پکڑنے کے لئے اقدام کریں۔ منشیا ت فروش ایک دن جیل میں گزارنے کے بعد رہا ہو تے ہیں۔ قانون سا زی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاتوتا نو بانڈئی میں کئی دنوں سے چوری وارداتوں میں اضا فہ ہوا ہے۔ پو لیس کارروائی کرے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی مراد خان اور ایس ایچ اوشیر علی خان نے کہا کہ علا قے سے جرائم کے خا تمے کیلئے عوام پولیس کے سا تھ تعاون کریں۔ ہم نے علا قے کو ہر قسم جرائم،منشیات فروشوں سمیت چوری کی واردات کرنے والوں سے پاک کرنے کا عہد کر رکھا ہے
Swat
