کانجو(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے کانجو ٹاؤن شپ میں شدید گھپلوں اور ہیرا پھیری کا انکشاف،ایس ڈی ڈی اے کے گرین بیلٹ کے قیمتی درخت کاٹ کر راتوں رات غائب کردیئے گئے ہیں۔ یہ انکشاف کانجو ٹاؤن شپ کے گرینڈ جرگہ کے ممبران ڈاکٹراحسان اللہ خان، ولایت علی خان ایڈووکیٹ،اقبال علی خان ایڈووکیٹ،جہانزیب آفرید ی ور شمشیرعلی خان نے میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس ڈی ڈی اے کے حکام نے ساز باز کرکے سیکٹر ای میں گرین بیلٹ میں بے دریغ کٹائی کرکے رہائشی پلاٹ کوایک سیاستدان کو اسپتال کے لئے دے دیا ہے اور درختوں کی نیلامی کی بجائے انہیں راتوں رات غائب کردیا گیا ہے ۔اس سے علاقے کا حسن متاثر ہورہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایس ڈی ڈی اے کا دفتر سنسان ہے اور افسران ڈیوٹی نہیں دیتے اور ایک نیب زدہ آفیسر کو تعینات کیا گیا ہے جو صرف پیر کے روز ڈیوٹی کے لیے آتا ہے جبکہ ٹاؤن شپ کے مسائل حل کرنے میں بھی ناکام ہیں
Swat
