مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلعی انتظامیہ نے صفائی و حفظانِ صحت کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا۔ودودیہ ہال سیدو شریف میں منعقدہ اِس سیمینار کا مقصد لوگوں میں پاکیزگی اور حفظانِ صحت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔ سمینار میں ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق، ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ خان، ضلع و تحصیل کونسلروں اور تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر سوات نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام پاکیزگی اور صفائی کا درس دیتا ہے۔ درحقیقت یہ قانونِ خدا ہے کہ مومن صاف ستھراا ور پاکیزہ رہے۔ سیمینار کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر سوات نے لوگوں میں قابل تحلیل (بائیو ڈیگریڈیبل) شاپنگ بیگز تقسیم کیے۔ اور اُن کوماحولیاتی آلودگی، گندگی اور نالیوں کی بندش کا باعث بننے والے پلاسٹک (پولی تھین) بیگ کی جگہ بائیو ڈیگریڈیبل بیگ کے استعمال کرنے کا مشورہ دیا
