Swat

ٹریفک کے مختلف حادثات، خاتون جاں بحق، تین افراد زخمی

مٹہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل مٹہ میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں خاتون جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے ۔ مٹہ کے علاقہ گولڑہ میں تیز رفتار موٹر سائیکل نے سڑک پار کرنے والی خاتون 36سالہ مسماۃ (چ) کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئی۔ پیر کلے میں پک اپ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم میں تین افراد احمد ، سلمان اور اعجاز زخمی ہوگئے، جن کو طبی امداد کے لئے مٹہ ہسپتال منتقل کردیا گیا

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں