Swat

بجلی کی طویل بندش سے صارفین کی چیخیں نکل گئیں

مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے بیشتر علاقوں میں سات گھنٹے سے زائد بجلی کی طویل بندش سے کاروبار زندگی معطل اورصارفین کو مشکلات کا سامنا رہا۔ بدھ کی صبح سات بجے سے دوپہر دو بجے تک بیشتر علاقوں میں بجلی بند رہی جس کی وجہ سے کاروبار زندگی معطل رہا ۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو پانی کی سپلائی بھی نہ ہوسکی۔ اس سلسلے میں جب پیسکو کے دفتر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ضروری مرمت کی وجہ سے بجلی کو بند کیا گیا تھا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔