Swat

ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، 121 کنال زمین قابضین سے واگزار

مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) صوبائی حکومت کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق نے 84 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 121 کنال سے زائدسرکاری زمین قابضین سے واگزار کرادی۔ ضلعی انتظامیہ نے سیدو شریف اور تحصیل بابوزئی میں 121 اور تحصیل کبل میں 15 مرلہ سرکاری زمین قابضین سے واگزار کرائی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام تحصیلوں کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ تمام تحصیلوں میں سرکاری زمین کو وگزار کراکر سرکار کے قبضے میں دی جائے اور قبضہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔