Swat

پنجاب سے لایا جانے والا ہزاروں لیٹر مضر صحت دودھ پکڑا گیا

مینگورہ(بیورورپورٹ) پنجاب سے سوات لائے جانے والے کیمیکل سے بنائے گئے مضر صحت ہزاروں لیٹر دودھ کو پکڑ کر ضائع کردیا گیا۔ ایک اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ شکیل خان نے سوات میں داخل ہونے والے دودھ کے ٹینکر کو قبضے میں لے کر دودھ کے نمونے تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھیجو ائے۔ ٹیسٹ رپورٹ کے مطابق دودھ نما چیز کو المونیم کمپاونڈ سے بنایا گیا تھا جو انتہائی مضرِ صحت ہے جس کے بعد اے ای سی مینگورہ عامر علی شاہ نے ملزمان کو گرفتار کرکے ہزاروں لیٹر جعلی دودھ کو دریائے سوات میں بہا دیا۔ سرکاری ہینڈ آؤٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق نے خبر دار کیا ہے کہ سوات میں اشیائے خورد و نوش میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں