Swat

ڈی سی سوات کی جانب سے جامبیل کے پہاڑی علاقہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) عوام کو درپیش مسائل موقع پر حل کرنے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق کی جانب سے سوات کے دور دراز اور پہاڑی علاقہ جامبیل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں اے ڈی سی محمد طاہر اور اے سی بابوزئی شہاب خان سمیت متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔ کچہری میں جامبیل، کوکارئی، دنگرام اور ارد گرد کے درجنوں چھوٹے بڑے دیہات کے عوام نے بڑی تعدادمیں شرکت کرکے اپنے اپنے مسائل ڈی سی سوات کے سامنے پیش کئے جو دیگر شعبوں کے علاوہ سڑکوں اور راستوں کی پختگی اور تعمیر سے متعلق تھے۔ عامر آفاق نے لوگوں کے مسائل توجہ اور ہمدردی سے سنے اور انھیں جلد از جلد حل کرنے کے لیے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا آفس کے مخصوص آن لائن پورٹل کے ذریعہ متعلقہ محکموں کے افسران کو بھیجا۔اس پورٹل کے ذریعے عوام کھلی کچہریوں میں اٹھائے گئے اپنے مسائل پر پیش رفت خود بھی پورٹل وزٹ کرکے دیکھ سکتے ہیں

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔