Swat

ملازمین کی بھرتی میں کروڑوں روپے رشوت لی گئی

مینگورہ(بیورورپورٹ) سوات سے تعلق رکھنے والی رکن قومی اسمبلی عائشہ سید نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان پوسٹ آفس میں آٹھ سو ملازمین کی بھرتی میں ان سے کروڑوں(باخبر سوات ڈاٹ کا م) روپے رشوت لی گئی ۔ مشرق ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر کلاس فور ملازم سے تین سے چار لاکھ روپے لیکر ان کو بھرتی کیاگیاہے جوکہ سراسر ظلم اور زیادتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ غریب لوگوں نے اپنے مویشی ، زیورات اور گھربار فروخت کرکے پوسٹ آفس کے افسروں اور سیاسی لوگوں کو رشوت دی ہے۔ان پوسٹوں میں ملازمین کے بچوں کا کوٹہ بھی نظرا نداز کردیاگیا اور صرف رشوت دینے والے لوگوں کو ملازمت دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان پوسٹ آفس پچھلے کئی سالوں سے خسارے میں جانے والا ادارہ ہے۔ اس سال اسکا خسارہ 20 ملین روپے تک پہنچ گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ اس کے باجود حکومت نے امسال پاکستان پوسٹ آفس کو 31ملین روپے جاری کئے ہیں

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔