Swat

جماعت اسلامی سوات ضلعی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کا م) جماعت اسلامی سوات ضلعی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس امیر ضلع محمدامین کی زیر صدارت ادارہ الخدمت مینگورہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں آنے والے الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ اجلاس میں الیکشن 2018ء متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے لڑنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمدامین نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں جماعت اسلامی بھرپور پارلیمانی قوت بن کے ابھرے گی۔ اجلاس میں قراداد کے ذریعے سیدو ہسپتال کی حالت زار پر افسوس کا اظہار اور حکومت سے فوری طور پر سیدو ہسپتال کے لئے فنڈ کے اجرا کا مطالبہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں