(باخبر سوات ڈاٹ کا م) سوات میں تیسرے روز بھی بارش و برف باری کا سلسلہ جاری رہا۔ پیر کو ملم جبہ، میاندم، بحرین، کالام اور دیگر علاقوں میں صبح سے برف باری کا سلسلہ شروع ہوا جو پیر کی شام تک جاری رہا۔ مینگورہ شہر سمیت میدانی علاقوں میں بھی صبح سے موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو شام گئے تک جاری رہا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آج منگل کو بھی میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔ برف باری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور برف باری دیکھنے کے لیے ملک کے مختلف علاقوں سے سیاحوں کی سوات آمد جاری ہے
