Swat

ڈی سی سوات کی زیر صدارت اہم اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منگل کے روز ان کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں آنے والے موسم گرما کے دوران ڈینگی مچھر اور بیماری کی روک تھام کے طور طریقوں پر غور وخو ص کیا گیا۔ اجلاس میں ساتوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ تمام متعلقہ محکموں اور غیر سرکاری تنطیموں کے افسران اور عہدیداروں نے شرکت کی۔ ڈی سی سوات نے اجلاس کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی کا موسم شروع ہونے سے پہلے اس کے انڈے اور لاروا تلف کرنے پر توجہ دیں اور اگر محکمہ صحت کے ساتھ کسی سہولت کی کمی ہو، تو فوری طور پر اپنی ضروریات ان کو پیش کریں،تاکہ صوبائی حکومت بر وقت وسائل فراہم کرسکے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔