(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات سے جماعت اسلامی کی رکن قومی اسمبلی عائشہ سید نے اپنے ایک بیا ن میں کہاہے کہ سوات سوئی گیس دفتر میں بدعنوانی اور کام چوری کی بے تحاشا شکایات ان کو موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں لوگوں کی شکایات خود سنیں اور مختلف اخبارات کے ذریعے بھی ان کو معلوم ہواہے کہ سوئی گیس عملہ لوگوں کی شکایات پر کسی قسم کی کارروائی نہیں کرتا۔ سوئی گیس دفتر میں عملہ غیر حاضر رہتاہے۔ نئے کنکشن لگانے میں انتہائی بد عنوانی جاری ہے۔ سوئی گیس عملہ صارفین سے کنکشن لگاتے وقت کھدائی، پائپ اور ریگولیٹر کی رقم وصول کر رہی ہے۔ اس طرح نئے کنکشن بھی سیاسی بنیادوں پر لگائے جاتے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے قومی اسمبلی کے فلورپر باقاعدہ شکایت بھی کی ہے اور تما م تربد عنوانیوں کو بے نقاب کیاگیاہے۔
