(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات پریس کلب کے صحافیوں کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے۔ ثالثی کمیٹی کی کوششوں سے دونوں گروپوں نے اختلافات ختم کرکے مستقبل میں اتحاد و اتفاق سے چلنے کا عزم کر لیا۔ اس سلسلے میں سوات پریس کلب اور سوات یونین آف جرنلسٹ کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ثالثی اورسکروٹنی کمیٹی کے چیئرمین اورسوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم، یونیورسٹی آف سوات کے ایڈیشنل رجسٹرار محبوب الرحمان، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر بابوزئی شہاب محمد خان، سمیت سوات پریس کلب کے سینئر صحافیوں رشید اقبال، حضرت بلال، سید شہاب الدین، سلیم اطہر ،شہزادعالم ،شیرین زادہ۔ نیاز احمدخان،سعید الرحمان اور غلام فاروق سمیت تمام ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر صحافیوں نے آپس کے تمام اختلافات اور غلط فہمیاں بھلاکر آئندہ پریس کلب اور صحافیوں کے مفادات کے لئے مشترکہ جدوجہد کرنے کاعزم کیا۔ اس موقع پر عبدالرحیم، محبوب الرحمان، شہاب محمد خان، رشید اقبال، حضرت بلال ، سید شہاب الدین اور سلیم اطہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں اور ان کی کوششوں کی بدولت معاشرے کے مسائل حل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صحافیوں کے مابین آپس کے اتحاد و اتفاق سے ہی ان کے مسائل حل ہوسکتے ہیں
Swat
